ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہمارے عقائد پر لکشمن ریکھا پار نہ کریں عدالتیں:شیو سینا نے سپریم کورٹ کودیاچیلنج،کہا،ہندؤں کے تیوہار اوررسم ورواج جاری رہیں گے

ہمارے عقائد پر لکشمن ریکھا پار نہ کریں عدالتیں:شیو سینا نے سپریم کورٹ کودیاچیلنج،کہا،ہندؤں کے تیوہار اوررسم ورواج جاری رہیں گے

Sun, 21 Aug 2016 11:15:51    S.O. News Service

ممبئی، 20اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کی طرف سے مہاراشٹر میں دہی ہانڈی جشن پر کچھ پابندیاں لگائے جانے پر شیو سینا نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے آج کہا کہ لوگ ہندو تہوار کے سلسلے میں اس قسم کی رکاوٹیں لگانے کی کوششوں ناکام کر دیں گے۔شیوسینا نے کہاکہ گنیشوتسو، دہی-ہانڈی اور نوراتری تہوار تمام ہمارے عقائد کا حصہ ہیں،ہمیں ہدایت دینے والی عدالتوں کو کم سے کم اس معاملے پر لکشمن ریکھا پار نہیں کرنی چاہئے۔شیوسینانے کہا کہ لوگوں نے جمہوری طریقے سے اپنی حکومت منتخب کی ہے،یہ کام حکومت کو کرنے دیں،حکومت کے اعلی حکام اس بات کو جانتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے،اگر حکومت کو مسترد اور جمہوریت کے قتل کی کوشش کی جائے گی تو تمام محاذ پر قومی نظام تباہ ہو جائے گا۔شیوسینا نے اپنے ترجمان اخبار ’’سامنا‘‘کے اداریہ میں کہا کہ ہندوؤں کے تیوہار اور رسم رواج جاری رہیں گے،لوگ ان میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام کر دیں گے اور اس کام میں شیو سینا قیادت کرے گی۔شیوسینا نے کہا کہ جب عدالتیں حکومت کا کام کرنے لگیں گی تو انہیں بدنامی سہنے کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے۔اداریے میں کہا گیا کہ ایسا اس لئے ہے کیونکہ عدالتیں وہ فیصلے کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جنہیں کرنے کی حکومت سے توقع کی جاتی ہے۔شیوسینا نے کہا کہ تہوار کے بارے میں عدالتوں کے اس طرح کے فتووں (ہدایات)سے عوام میں غصہ ہے۔


Share: